کھیل

پارٹیاں، کھانے اور موج مستی، ورلڈکپ میں ٹیم ایک کیوں نہ دکھائی دی؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم شاید ایک ٹیم کی طرح دکھائی نہیں دے رہی تھی جس کی بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ یہ تھی کہ میگا ایونٹ میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ 26 سے28 افراد پر مشتمل گروپ کرکٹرز کی بیگمات، بچوں اور اہل خانہ کا تھا۔ 

حیران کن طور پر فاسٹ بولر محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ امریکا میں تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے غیر ملکی ٹرینر کی موجودگی میں محمد عامر ذاتی ٹرینر کے ساتھ ٹریننگ کرتے تھے، یہ ٹرینر آئر لینڈ اور انگلینڈ میں تھا۔ 

محمد عامر نے اس کے لیے پی سی بی سے خصوصی اجازت لی تھی اور ٹرینر کے اخراجات وہ خود ادا کرتے تھے لیکن اس کے انتظامات پی سی بی نے کیے تھے۔ 

امریکا کے میچ میں 18رنز کا سپر اوور کرانے والے محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم میں آئے تھے لیکن وہ ٹیم کے ساتھ ٹریننگ نہیں کرتے تھے، یہ بھی انوکھی مثال تھی کہ ایک کھلاڑی ذاتی ٹرینر کے ساتھ الگ ٹریننگ کرتا تھا۔ 

عامر کے علاوہ محمد رضوان ، فخر زمان اور وہاب ریاض کے بیگم بچے ٹیم کے ساتھ سفر کرتے رہے۔

کپتان بابراعظم کے والد، والدہ، بھائی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی بیگمات بھی ورلڈکپ کے دوران ٹیم کے ساتھ رہیں، میچوں کے بعد پارٹیاں اور کھانے بھی چلتے رہے، اسی موج مستی میں پاکستان کا سفر پہلے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔

مزید خبریں :