Time 21 جون ، 2024
پاکستان

آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی

آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی
کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی/ فائل فوٹو

کراچی: آج سال کا طویل دن اور مختصر رات ہوگی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ آج اسلام آباد میں دن 14 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا اور رات 9 گھنٹے 28 منٹ کی ہوگی۔

سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج دن 13 گھنٹے 41 منٹ اور رات 10گھنٹے 19 منٹ کی ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جاتا ہے، 22 دسمبر کو سال کا مختصر دن اور رات طویل ہوتی ہے۔

مزید خبریں :