Time 21 جون ، 2024
پاکستان

ٹھٹہ میں کرنٹ لگنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق

ٹھٹہ میں کرنٹ لگنے سے ماں اور 2 بیٹیاں جاں بحق
کرنٹ لگنے سے تین خواتین کے جاں بحق ہونے کا واقعہ گاؤں نبن چانڈیو میں پیش آیا: پولیس۔ فوٹو فائل

ٹھٹہ میں کرنٹ لگنے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے تین خواتین کے جاں بحق ہونے کا واقعہ گاؤں نبن چانڈیو میں پیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ایک خاتون کو پنکھےکا تار لگانے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگا، ماں کو بچانے کے دوران دونوں بیٹیاں بھی جاں بحق ہو گئیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل خیر پور میں کرنٹ لگنے سے 15 مویشی ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :