Time 21 جون ، 2024
دنیا

نئی دلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی

نئی دلی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی روک دی
کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے انکی ضمانت ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔ فوٹو فائل

بھارتی دارالحکومت نئی دلی کی ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے سے روک دیا۔

نئی دلی کی مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا تاہم بھارتی تحقیقاتی ادارے نے اروند کیجریوال کی ضمانت دلی ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے کا مؤقف تھا کہ کیجریوال کو رہا کرنے سے ان کیخلاف تفتیش متاثر ہوگی۔

یاد رہے کہ اروندکیجریوال کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کیجریوال کو 10 مئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے یکم جون تک ان کی ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔

مزید خبریں :