21 جون ، 2024
اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال ملکی تجارتی خسارے کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 ارب81 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کی برآمدات کا حجم 27 ارب87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا۔
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں پاکستان کی درآمدات کا حجم 52 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا۔