Time 21 جون ، 2024
پاکستان

لاہور: باغبانپورہ کے قبرستان میں قبر سے 6 ماہ کے بچے کی لاش غائب

لاہور: باغبانپورہ کے قبرستان میں قبر سے 6 ماہ کے بچے کی لاش غائب
فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے مومن پورہ قبرستان میں قبر سے 6 ماہ کے بچے کی لاش غائب ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 6 ماہ کے بچے کی 17 جون کو مومن پورہ قبرستان میں تدفین کی گئی تھی، اہلخانہ قبرستان گئے تو قبر کھود کر بچے کی لاش نکال لی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ناصر نے قانونی کارروائی کے لیے تھانا باغبانپورہ میں درخواست دے دی ہے۔

مزید خبریں :