کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
برینڈن کنگ انگلینڈ کے خلاف میچ میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔—فوٹو: کرک انفو

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا لگا ہے، اہم بیٹر  برینڈن کنگ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ 

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق برینڈن کنگ سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔

برینڈن کنگ 19 جون کو سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹر کائل مائیرز کو شامل کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اسکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے۔کائل مائیرز ہفتے کو ویسٹ انڈین اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے سپر 8 مرحلے میں ابھی اپنے  بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔

مزید خبریں :