Time 22 جون ، 2024
دنیا

غزہ بحران پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اور عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا

غزہ بحران پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اور عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا
فوٹو

غزہ بحران پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اورعہدیدار اینڈریو ملر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

اپنے شعبے میں مستعفی امریکی اہلکاروں میں سب سے سینیئر اور امریکی محکمہ خارجہ میں اسرائیل فلسطینی امور کے ماہر اینڈریو ملر نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

اینڈریو ملر امریکی محکمہ خارجہ میں بطور نائب معاون وزیر برائے اسرائیل و فلسطینی امور کام کر رہے تھے، اینڈریو ملر نے استعفیٰ کی وجہ خاندانی ذمہ داریاں قراردیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اینڈریو ملر کا کہنا تھا کہ جنگ کے سبب مصروفیات کی وجہ سے خاندان کو وقت نہیں دے پایا تھا، یہ ذمہ داریاں نہ ہوتیں تو ملازمت پر برقرار رہتا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اینڈریو ملر اسرائیل نواز پالیسیوں کیخلاف تھے، مستعفی اینڈریو ملر فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی ریاست کے حق کے حامی تھے۔

مزید خبریں :