پاکستان

اسراراللہ گنڈاپور خودکش حملہ: علی امین گنڈاپور اور انکے بھائی کیس سے بری

اسراراللہ گنڈاپور خودکش حملہ: علی امین گنڈاپور اور انکے بھائی کیس سے بری
سردار اسراراللہ گنڈاپورکو2013 میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا— فوٹو:فائل

انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل شیراز ثانی نے سابق صوبائی وزیر اسراراللہ گنڈاپور پرخودکش حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کردیا جبکہ عدالت نے کیس میں نامزد دیگر تین افراد کو بھی باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ سردار اسراراللہ گنڈاپورکو2013 میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں :