Time 23 جون ، 2024
جرائم

دادو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

دادو پولیس کے مبینہ مقابلے میں ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا
فوٹو: اسکرین گریب

ضلع دادو میں جوہی پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں ڈکیت ملزم کی ہلاکت کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔

مبینہ مقابلے سے قبل پولیس کی ملزم کو گرفتار کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ملزم کو نہر سے گرفتار کر کے لے جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نوجوان نیاز لاکھیر کو ایک نہر کے کنارے سے گرفتار کر کے نہر کی دوسری طرف لے جا رہا ہے۔

نوجوان نیاز لاکھیر ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ پولیس اسے عید خرچ نہ دینے پر بلاجواز گرفتار کررہی ہے۔

یاد رہے کہ 15 جون کو جوہی پولیس نے مبینہ مقابلے میں نوجوان نیاز لاکھیر کو مارنے اور اسکے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم نیاز لاکھیر پر 6 سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے۔

مزید خبریں :