Time 23 جون ، 2024
دنیا

بجلی کی بندش سے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

بجلی کی بندش سے مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار
 ٹرمنل ون اور ٹو سے سفر کرنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیر لائنز سے رابطہ کی ہدایت کی گئی/ فائل فوٹو

بجلی کی بندش کے سبب مانچسٹر ائیرپورٹ پر پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمنل ون اور ٹو سے سفر کرنے والے مسافروں کو ائیرپورٹ آنے سے قبل ائیر لائنز سے رابطہ کی ہدایت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی سطح پر بجلی کی بندش سے ائیرپورٹ اور دیگر بلڈنگز متاثر ہوئیں۔

اسی حوالے سے ائیر پورٹ حکام نے کہا کہ بجلی بحال ہوچکی اور ائیرپورٹ پر موجود مسافروں کو جلد از جلد روانہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی بندش سے ٹرمنلز ون اور ٹو شدید متاثر ہوئے جبکہ ٹرمنل تھری چلتا رہا۔

مزید خبریں :