Time 23 جون ، 2024
پاکستان

شدید موسمیاتی تبدیلیوں سے آم کی فصل متاثر، پیداوار 6 لاکھ ٹن کم ہوگئی

پاکستان میں شدید موسمیاتی تبدیلیوں نےجہاں گندم، کپاس اور چاول کی فصل کو متاثر کیا ہے، وہیں گرمیوں کی سوغات اور پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل بھی شدید متاثر ہوگئی۔

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملتان میں سفید چونسا آم بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، سفید چونسے پر کالے دھبے آگئے۔

آم کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں 18 لاکھ ٹن آم کی پیداوار ہوتی ہے جس میں 77 فیصد حصہ پنجاب میں کاشت کیا جاتا ہے لیکن موسمی حالات کے باعث 40  فیصد آم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جس سے مجموعی پیداوار میں 6 لاکھ ٹن تک کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

مینگو ایکسپورٹرز نے بتایاکہ پچھلے سال آم ایک لاکھ 25 ہزار ٹن ایکسپورٹ کیا گیا لیکن شدید گرمی کی وجہ سے 25 ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کے قابل نہیں رہا۔

کسان کی گندم کی امدادی قیمت نہ ملنے کی وجہ سے پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے، اب آم کی فصل بھی ان کی امیدوں پر پوری نہیں اتر رہی۔

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، اگر شدید گرمی کا یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو اگلی فصل کپاس بھی شدید گرمی کی تاب نہ لا سکے گی۔

مزید خبریں :