Time 23 جون ، 2024
پاکستان

ہاکس بے پر کچرے کے ڈھیر نے ساحل کی خوبصورتی کو خراب کردیا

ہاکس بے پر کچرے کے ڈھیر نے ساحل کی خوبصورتی کو خراب کردیا۔

ہاکس بے کے ساحل پر کچرا بڑی تعداد میں نظر آرہا ہے۔ کچرے میں پلاسٹک کی بوتلیں، ریپرز، فشنگ نیٹ کے ٹکڑے سمیت دیگر چیزیں سمندر سے ساحل پر آگئیں۔

آبی ماہرین کے مطابق مون سون میں سمندر میں لہریں اونچی ہوتی ہیں جس کے باعث بلند لہروں سے سمندر میں انسان کی جانب سے پھینکا جانے والا کچرا باہر آجاتا ہے۔

ماہرین نے بتایاکہ کچرا پھینکنے سے سمندری حیات کو خطرہ ہوتا ہے اور سمندر اور ساحل کا ماحول بھی آلود ہوتا ہے۔

مزید خبریں :