24 جون ، 2024
مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی کال پر اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کیا گیا۔
شہر شہر احتجاجی ریلیوں میں مہنگی بجلی نا منظور اور لوڈشیڈنگ بند کرو کے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین کی جانب سے بلوں سے اضافی ٹیکس واپس لے کر شہریوں کو ریلیف دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے مزید نہ دبائے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی فوری ختم کی جائے۔