Time 24 جون ، 2024
دنیا

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان
 جسویر سنگھ نے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں ادا کی گئی 45ہزار 491 کی رقم نےسوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوراً سے مبذول کرلی/فوٹوفائ

پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی کا بل پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کا مسئلہ ہے جس نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

ایسے میں کہیں عوام یوپی ایس، کہیں جنریٹر تو کہیں سولر سسٹم کی طرف جانے کا سوچتے ہیں تاہم بھارتی شہر گروگرام سے تعلق رکھنے والے جسویر سنگھ نے دو ماہ کا بجلی کا بل 45 ہزار آنے پر موم بتیاں جلانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسویر سنگھ نے دو ماہ کے ادا شدہ بل کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں ادا کی گئی 45ہزار 491 بھارتی روپے کی رقم نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ لی۔

45 ہزار بجلی کا بل، بھارتی شہری کا گھر میں موم بتیاں جلانے کا اعلان

پوسٹ  میں  جسویر سنگھ نے ایک کیپش  شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بجلی کا بل ادا کر دیا، اب موم بتیوں پر جانے کا سوچ رہا ہوں‘۔

 جس کے بعد جسویر سنگھ کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھیڑ دی، پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کہیں انھیں سولر تو کہیں بجلی آلات کم کرکے بجلی کا بل کم کرنے کے مشورے دے ڈالے۔

مزید خبریں :