Time 24 جون ، 2024
دنیا

روسی داغستان میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی

روسی داغستان میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی
 گزشتہ روز دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں اور پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا— فوٹو: رائٹرز

روس کےعلاقے داغستان میں دہشت گرد حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

 روسی حکام کے مطابق دہشت گرد حملوں میں 46 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ہلاک ہونے والوں میں ایک پادری، 15 پولیس اہلکار اور 4 شہری شامل ہیں۔ 

داغستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں اور پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا۔ 

پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے، اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 

داغستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ  روسی صدر پیوٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :