کھیل

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ

بھارت اور انگلینڈ کا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ
فوٹو: فائل

گیانا میں  بارش کی پیش گوئی کے باعث بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔

 گیانا میں 27 جون کو  صبح سے لیکر شام چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ آئی سی سی کی جانب سےشیڈولڈ سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا۔

سیمی فائنل میچ کیلئے 250 منٹ کا اضافی وقت ہوگا اور  واش آؤٹ ہونے کی صورت میں بھارت فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو سپر 8 گروپ ون میں پہلی پوزیشن کی بنیاد پر فائنل کا حقدار قرار دیا جائے گا۔

آئی سی سی نے انڈین مارکیٹ کی وجہ سے انڈیا کا سیمی فائنل گیانا میں رکھا تھا، گیانا میں میچ مقامی وقت کے مطابق صبح میں شروع ہوگا جو بھارت میں شام کا وقت ہوگا۔ 

میچ کا آفیشل وقت صبح 10 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 1 بجکر 40 منٹ ہے، بارش کی وجہ سے اضافی وقت میں میچ 5 بجکر 50 منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔

بھارت کے علاوہ اگر کوئی اور ٹیم گروپ 1 سے ٹاپ کرتی تو وہ ٹرینیڈاڈ میں سیمی فائنل کھیلتی، ٹرینیڈاڈ میں ہونے والے سیمی فائنل کیلئے ریزرو ڈے موجود ہے۔

 ٹرینیڈاڈ کے سیمی فائنل کیلئے شیڈولڈ روز 60 منٹ کا اضافی وقت ہوگا، ریزرو ڈے میں صرف 190 منٹ کا وقت رکھا گیا ہے اور  مزید اضافی وقت نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :