Time 25 جون ، 2024
پاکستان

کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے: شرجیل میمن

کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے: شرجیل میمن
فوٹو: فائل

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں، جو ڈاکو سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں وہ ہتھیار ڈالیں گے تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے  دعویٰ کیا کہ کراچی میں جنوری کی نسبت مئی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچے  ڈاکو ہتھیار ڈال دیں، حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے اور جو ڈاکو پکڑے گئے ہیں ان کو بھی تائب ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے کچے کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کچے میں امن، جرائم کی روک تھام اور ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے قبائلی سرداروں پر مشتمل قومی جرگہ بلانے ہدایت کی تھی۔

مزید خبریں :