Time 26 جون ، 2024
پاکستان

ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا میثاق معیشت اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ کو ہٹانے پر اتفاق

ن لیگ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا میثاق معیشت  اور لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ کو ہٹانے پر اتفاق
فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑاور قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامرڈوگر نے سیاسی جماعتوں میں میثاق معیشت پراتفاق کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ میثاق معیشت ہونا چاہیے۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ میں میثاق معیشت کی تائید کرتا ہوں حکومت میثاق معیشت کیلئے آگے بڑھے۔

کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے جسٹس جاوید اقبال کو لاپتا افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے پر بھی اتفاق کیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ جسٹس جاوید اقبال کو لاپتا افراد کے کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے وزیر قانون سے بھی بات کریں گے۔

مزید خبریں :