26 جون ، 2024
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات کی کٹائی اور ٹمبر کے نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کردی۔
صوبائی وزیرجنگلات فضل حکیم خان نے کہا کہ جنگلات کی حفاظت کےلیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور صوبے میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی۔
وزیرجنگلات نے کہا کہ جنگلات اور سیاحت لازم و ملزوم ہیں اور اس کے لیے خیبر پختونخوا میں رکارڈ شجرکاری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ جنگلات کی کٹائی ہمارے ماحول کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور یہ آب وہوا میں تبدیلی اور گلوبل وارمنگ میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔