Time 26 جون ، 2024
پاکستان

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

لاہور کے مختلف علاقوں میں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
 لاہور الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ کےقریب ہے: لیسکو ذرائع__فوٹو: فائل

لاہورکے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری تلملا اٹھے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کا شارٹ فال 400 میگا واٹ کےقریب ہے۔

ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، شدید گرمی میں لوڈ بڑھنے سے فیڈر ٹرپ ہوجاتے ہیں، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے پاس بجلی کی کمی نہیں ہے۔

مزید خبریں :