27 جون ، 2024
ریلوے پولیس لاہور ڈویژن کے اہلکاروں نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کا 8 لاکھ روپے سے بھرا قیمتی بیگ اصل مالک تک پہنچادیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق اے ایس آئی مقصود اور دیگر اہلکاروں کو بیگ فیصل آباد اسٹیشن کے مسافرخانے سے ملا جسے چیک کیا گیا تو اس میں قیمتی سامان اور 8 لاکھ روپے موجود تھے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ریلوے پولیس اہلکاروں نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے اصل مالک کو تلاش کرکے بیگ اس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق مسافر محمد شاکر ٹرین میں سوار ہوتے وقت بیگ مسافر خانے میں بھول گیا تھا۔