28 جون ، 2024
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کی دو ناقابل شکست ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل کوالیفائی کرنے والی جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں میں کوئی میچ نہیں ہاری ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں کامیاب ہونے کے بعد، ناقابل شکست رہتے ہوئے دوسری ناقابل شکست ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ جتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہوگا۔
1979 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 کا ورلڈ کپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا۔
2003 اور 2007 کی ون ڈے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی جبکہ 1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔
2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ناقابل شکست ٹیموں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔