Geo News
Geo News

کھیل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کر دیا
فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے۔— فوٹو: فائل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہوگا، فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے ہوں گے۔

رچرڈ کیٹلبرو بارباڈوس میں ہونیوالے معرکے میں ٹی وی امپائر ہوں گے جبکہ  روڈ ٹکر کو ورلڈ کپ فائنل کا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رچی رچرڈ سن فائنل میں  آئی سی سی میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔