Time 29 جون ، 2024
دنیا

مسعود خان کا عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکا سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ

مسعود خان کا عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکا سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ
واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا/ فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکا سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ کردیا۔

واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک کی جانب سے پاکستان سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں امریکا کے سابق سفرا نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر مسعود خان نے آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کیلئے امریکا سے چھوٹے ہتھیاروں کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب کانفرنس میں شامل شرکا نے  پاک امریکا تعلقات پر گفتگو کی  اور افغانستان میں امریکی پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی ہے اور ایوان سے منظور کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی آپریشن کی مخالفت کی ۔

بعدازاں وزیراعظم آفس نے عزم استحکام آپریشن کے حوالے سے وضاحت کی کہ بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پرغور نہیں کیا جا رہا ہے، عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلی جنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔

مزید خبریں :