Time 29 جون ، 2024
دنیا

مینڈک کو اوون میں پکاکر مارنے والے اسرائیلی فوجی کو قید کی سزا

مینڈک کو اوون میں پکاکر مارنے والے اسرائیلی  فوجی کو قید کی سزا
مینڈک کو مارنے کا واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش آیا تھا/ فائل فوٹو

اسرائیل کی فوجی عدالت نے اوون میں مینڈک کو پکا کر  مارنے والے فوجی کو 4 ماہ قید اور 1500شیکل  بطور جرمانہ کی سزا سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مینڈک کو مارنے کا واقعہ گزشتہ برس مارچ میں پیش آیا تھا، اسرائیلی فوجی نے یونٹ کوارٹرز کے قریب ملنے والے مینڈک  کو اوون میں ڈال کر پکانے رکھ دیا تھا لیکن تقریباً 10 سیکنڈز بعد اپنے ساتھی کے منع کرنے پر  فوجی اہلکار نے اوون سے مینڈک کو نکال دیا لیکن تب تک مینڈک مرچکا تھا۔

اس کے بعد اسرائیلی فوجی کے خلاف ساتھی اہلکاروں کی شکایت پر ہی جانوروں پر تشدد اور نارواسلوک  پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا، ایک سال بعد جرم کے اعتراف کی بنیاد پر اسرائیلی فوجی کو  4 ماہ قیداور  1500اسرائیلی شیکل بطور جرمانہ سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ  اسرائیلی فوجی کو بطور سزا عہدے میں تنزلی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جو لوگ جانوروں کے ساتھ ظالمانہ سلوک اور بدسلوکی کرتے ہیں وہ صرف جانوروں کیلئے تکلیف ہی نہیں بلکہ انسانی وقار، جذبات  اور عام طور پر زندگی کے تقدس کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں، فوجی کا مینڈک کے ساتھ برتا جانے والا رویہ ناقابل قبول ہے۔

مزید خبریں :