کھیل

ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز میں گفتگو کیمرے میں محفوظ

ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز میں گفتگو کیمرے میں محفوظ
فوٹو: کرک انفو

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے بعد میدان میں اپنی فیملی کے ساتھ دلچسپ انداز  میں کی گئی گفتگو کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو 7 رنز سے شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

ویرات کوہلی نے شاندار نصف سنچری بناکر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر  آف دی میچ بھی قرار پائے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی۔

بظاہر اپنے بچوں اور اہلیہ سے گفتگو کرتے وقت ویرات کوہلی کے دلچسپ انداز کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔