Time 30 جون ، 2024
جرائم

حافظ آباد میں پولیس کا گھر پر چھاپہ، اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق

حافظ آباد میں پولیس کا گھر پر چھاپہ، اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق
جاں بحق خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، موقع سے فرار ہونے والے اہلکاروں کی تلاش جاری۔ فوٹو فائل

حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔

اہلخانہ کے مطابق گھر پر چھاپے کے دوران تین پولیس اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور جاں بحق خاتون کی بیٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعے کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

ادھر تھانہ روات میں تعینات سب انسپکٹر کی شہری سے مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

رشوت لینے کی ویڈیو وائر ہونے کے بعد پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

چھانگا مانگا میں بھی پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید خبریں :