30 جون ، 2024
امریکی گلوکار، رائٹر اور ڈانسر مائیکل جیکسن اپنی موت کے وقت کروڑوں ڈالرز کے مقروض تھے۔
25 جون 2009 کو مائیکل جیکسن امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنے گھر پر ہی انتقال کرگئے تھے۔
نئی عدالتی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی گلوکار اپنی وفات سے قبل 50 کروڑ ڈالرز سے زائد کے مقروض تھے۔
پاپ گلوکار نے اپنے کرئیر کے دوران 40 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت کیے، قرض دہندگان کے دعوؤں کے بعد انہیں عالمی سطح پر متعدد مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ قرض سے چھٹکارا پانے کیلئے مائیکل جیکسن نے سونی کمپنی سے 75 کروڑ ڈالرز کی ڈیل بھی کی۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اب بھی ٹیکسوں اور قانونی مسائل کی وجہ سے امریکی گلوکار کی اسٹیٹ کروڑوں ڈالرز کی مقروض ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل جیکسن کو اپنی زندگی میں خیراتی عطیات، قانونی اخراجات اور بے جا خریداریوں کی وجہ سے بہت زیادہ قرض لینا پڑا تھا۔