Time 30 جون ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے بانی کی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت  کے ہوتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے  ویڈیوبیان میں کہا کہ قیادت کی سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے ہم کچلے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ  برا وقت ختم ہوگیا ہے تو ہم نے بولنا شروع کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مشکل وقت بانی پی ٹی آئی اور ہمارے لیے تو ختم نہیں ہوا، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری جیلوں میں ہیں ان پر اب بھی مشکل وقت ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بعض لوگ پشاور سے چلتے ہیں اور لاہور میں جلسہ کر کے چلے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :