Time 01 جولائی ، 2024
پاکستان

عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی

عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم 7 رکنی کمیٹی پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی روک دی۔ 

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرقائم 7 رکنی کمیٹی  پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کمیٹی کی سربراہی شاہ محمود قریشی کریں گے جب کہ کمیٹی میں اسد قیصر، حامد خان، شہریار آفریدی، بیرسٹر گوہر اور شبلی فراز شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شاندانہ گلزار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے اور  وہ خواتین کےکیسز اور ان کے  پارٹی چھوڑنےکی وجوہات پر رپورٹ دیں گی جس کے بعد کمیٹی حتمی ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھیجےگی جو حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت نے عمران خان کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا ہے اور  بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہی رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

مزید خبریں :