Time 01 جولائی ، 2024
کاروبار

او جی ڈی سی ایل کا تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

او جی ڈی سی ایل کا  تیل وگیس کی مقامی پیداوار  بڑھانے کا اعلان
کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے خام تیل کی پیداوار بڑھا کر اضافی 330 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے، او جی ڈی سی ایل

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے  تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے خام تیل کی پیداواربڑھا دی گئی ہے، نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل  یومیہ  تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ  نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ گیس کی اضافی پیداوار کو  سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق تیل وگیس کی اضافی پیداوارسے درآمدی بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

مزید خبریں :