Time 03 جولائی ، 2024
دنیا

جمیکا: سمندری طوفان بیرل سے 5 افراد ہلاک

جمیکا: سمندری طوفان بیرل سے 5 افراد ہلاک
یہ ایک طاقتور طوفان ہے اور اس موسم میں سمندری طوفان کا آنا انتہائی نایاب عمل ہے: ماہرین/ فوٹو رائٹرز

سمندری طوفان بیرل نےکیریبین ملک جمیکا کی جانب بڑھتے ہوئے 5 انسانی جانوں کو نگل لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان بیرل کیریبین ملک جمیکا کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 250 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز سمندری طوفان بیرل نے  جنوب مشرق میں تباہی مچائی جس میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک طاقتور طوفان ہے اور اس موسم میں سمندری طوفان کا آنا انتہائی نایاب عمل ہے جس کی شدت کیٹیگری 4 میں منتقل ہوگئی ہے جب کہ امکان ہے کہ بدھ تک یہ طوفان جمیکا کے اوپر یا اس کے قریب سے گزر جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سمندری طوفان  بیرل کی وجہ سے تیز بارشوں اور سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔

مزید خبریں :