03 جولائی ، 2024
لاہور میں کریانہ اسٹور کے مالک نے چوری کا الزام لگاکر 9 سالہ بچے پر تشدد کرکے اس کا منہ کالاکردیا۔
پولیس کے مطابق بچے پر تشدد کا واقعہ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں پیش آیا جہاں کریانہ اسٹور کے مالک نے 9سالہ بچے پر دکان سےچوری کا الزام لگایا اور بچے کو تشدد کا نشانہ بناکر اس کا منہ کالا کردیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ کریانہ اسٹور کے مالک کو بچے پر تشدد کرکے منہ کالا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔