Time 03 جولائی ، 2024
کھیل

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے دوسرا میچ جیت کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے دوسرا میچ جیت کر ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی
ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ہے/ فائل فوٹو

پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں ہونے والے ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا۔

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے سعودی عرب 2 کو شکست دی۔

ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ہے جنہوں نے سعود عرب 2 کیخلاف پہلے میچ میں 3 ۔ 0 سے کامیابی حاصل کی۔

بعد ازاں گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میانمار کو بھی 3 ۔ 0سے ہرایا اور ایونٹ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

واضح رہے کہ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں سعودی عرب کی 3 ٹیموں سمیت 18 ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید خبریں :