Time 03 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کنسرٹ کے دوران نازیبا جملے کسنے پر بھارتی گلوگارہ سیخ پا، شو روک دیا

کنسرٹ کے دوران نازیبا جملے کسنے پر بھارتی گلوگارہ سیخ پا، شو روک دیا
گلوکارہ نے نازیبا جملے کسنے والے شخص پر شدید غصے کا اظہارکیا،کھری کھری سنائیں— فوٹو:فائل

بھارت کی معروف گلوکارہ مونالی ٹھاکر کے ساتھ کنسرٹ کے دوران بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال کی مقامی یونیورسٹی میں کنسرٹ تھا جس میں مونالی نے پرفارم کیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنسرٹ میں طالبعلموں کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی موجود تھے اور گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران شائقین میں سے کسی نے نازیبا جملے کسے۔

گلوکارہ نے نازیبا جملے کسنے پر کنسرٹ روک دیا اور اس شخص پر شدید غصے کا اظہارکیا، ساتھ ہی اسٹیج چھوڑ کر چلی گئیں۔

بعدازاں معاملہ ٹھنڈا ہونے پر گلوکارہ کنسرٹ میں واپس آئیں اور دوبارہ پرفارمنس دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 29 جون کو پیش آیا۔

خیال رہے کہ مونالی ٹھاکر نیشنل فلمز ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکارہ ہیں، انہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کیلئے گیت گائے ہیں جن میں ڈھول باجے، چھم چھم اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :