Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: گٹکا فروشوں کا جیکسن تھانے کے ایس ایچ او پر حملہ، 5 ملزمان گرفتار

کراچی: گٹکا فروشوں کا جیکسن تھانے کے ایس ایچ او پر حملہ، 5 ملزمان گرفتار
فوٹو: فائل

کراچی میں گٹکا فروشوں نے گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او جیکسن پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق کیماڑی میں کچھی مسجد کے قریب ایک گھر میں گٹکا ماوا بنانے کے کارخانے پر چھاپے کے دوران حملے میں ایس ایچ او کے سر اور جسم پر چوٹیں آئی ہیں، کارخانے سے تیار گٹکا ماوا برآمد کرکے 5 ملزمان گرفتار اور کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کرنے کیلئے پولیس موبائل میں بٹھایا جارہا تھا کہ اس دوران 100 سے زائد لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا تاہم حملے کے باوجود بھی پولیس نے گرفتار ملزمان کو فرار ہونے نہیں دیا۔

مزید خبریں :