Time 04 جولائی ، 2024
پاکستان

اختلافات پر بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات، پارٹی قیادت ملاقاتیوں کی فہرست تیار نہ کرسکی

اختلافات پر بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات، پارٹی قیادت ملاقاتیوں کی فہرست تیار نہ کرسکی
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات کا معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے دونوں گروپس کو آج ملاقات کیلئے بلایا لیا تاہم پارٹی قیادت ملاقاتیوں کی فہرست بھی تیار نہ کر سکی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں مبینہ اختلافات کے معاملے پر دونوں گروپوں کے رہنماؤں کو ملاقات کیلئے بلایا تھا کہ تاہم پی ٹی آئی کی قیادت نے تا حال ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست مرتب نہیں کی۔

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا پیغام ملا ہے لیکن وہ ملک سے باہر ہیں واپس آ کر ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی ایم این اے شاندانہ گلزار اور ایم این اے جنید اکبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پیغام نہیں ملا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے فہرست جب فائنل ہوگی تو آگاہ کر دیں گے، عمر ایوب، شبلی فراز اور رؤف حسن معمول کی ملاقات کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :