04 جولائی ، 2024
لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے سولر انرجی کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل قرار دے دیا۔
لاہور کے نجی کالج میں تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شافع نے کہا کہ کاٹن بیج پر عائد پابندی ہٹانے اور ٹیکسز میں کمی کے لیے وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے، جلد گارمنٹس سٹی بنانے جا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا واحد حل سولر انرجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے معاملات ہر ملک کو خود ہی کنٹرول کرنے چاہئیں، ہر کوئی ذمے داری سے کام کرے تو ہمیں آئی ایم ایف کے قرضے کی ضرورت ہی نہیں۔