Time 04 جولائی ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں  49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 کاروباری روز میں 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100انڈیکس  آج نئی  بلند ترین سطح 80 ہزار 888  پوائنٹس تک پہنچا۔

بازار میں آج 49 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے  19.32 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 612 ارب روپے رہی۔

مزید خبریں :