Time 04 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
فوٹو:  اسجد اقبال فائل

پاکستان نے سعودی عرب میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ۔ 

سیمی فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دی، اس سے قبل پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا۔

اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ٹیم پاکستان سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کے خلاف 1-3سے فتحیاب ہوئی ۔ 

سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں اسجد اقبال کو 72-47 سے شکست ہوئی تھی لیکن اویس منیر نے اپنا فریم 40-88 سے جیت کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا ۔ 

اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں پاکستان نے 99 کا کلیئنرس بریک کھیلتے ہوئے برتری حاصل کی ۔ اسجد اقبال نے اپنے دوسرے سنگل میں نینسن وان کو 28-82 سے شکست دی اور پاکستان کیلئے 1-3 کی فتح مکمل کی ۔ 

اس سے قبل پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت 2 کو 3-0 سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔ بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 35-63، 22-75 اور 06-70 رہا۔ 

ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا ۔ پاکستان ایشین 6 ریڈ اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ بھی جیت چکا ہے۔

مزید خبریں :