Time 05 جولائی ، 2024
دنیا

برطانوی انتخابات میں بھی فارم 45 اور فارم 47 کی گونج

برطانوی انتخابات میں بھی فارم 45 اور فارم 47 کی گونج
فوٹو: فائل

کنزرویٹو رہنما لارڈ عامر سرفراز نے کہا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ہماری خارجہ پالیسی پر شدید تحفظات ہیں، ہماری پارٹی غزہ کو پچھلے ایک سال سے بھول گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کی پالیسی ایسی نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے ان کوووٹ کیا یہ عوام کا ہماری پارٹی سے غصہ تھا۔

لارڈعامر سرفراز کا کہنا تھا کہ ایگزٹ پولز حتمی نتائج نہیں ہوتے البتہ قریبی نتائج ہوتے ہیں۔ اب تک کے نتائج فارم 45 ہیں جبکہ فارم 47 ابھی آنے ہیں۔

کنزرویٹیو رہنما لارڈ طارق کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ کچھ فیصلوں کی وجہ سے مشکلات آئی ہیں، پارٹی کو تحمل سےسوچنا ہوگا کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔

لبرل ڈیموکریٹس کے رہنما لارڈ قربان نے کہا کہ عوام کو کنزرویٹیو پارٹی پر غصہ تھا، ہم شروع سے بریگزٹ کے خلاف تھے اور آج بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لیبر پارٹی ایگزٹ پولز کےمطابق نشستیں حاصل کرلیتی ہے اور حکومت بناتی ہے تو یورپی یونین میں شامل ہونے کے فیصلےمیں ہماری حمایت حاصل ہوگی۔

مزید خبریں :