Time 05 جولائی ، 2024
دنیا

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرامرحلہ آج ہوگا

ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرامرحلہ آج ہوگا
فوٹو: فائل

ایران میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ آج ہوگی۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

28 جون کو ہونے والے انتخابات میں مسعود پزیشکیان تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر سب سے آگے رہے جبکہ ان کے مضبوط حریف سعید جلیلی نے تقریباً 95 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مئی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے باعث ایران میں قبل از وقت انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور آیت اللہ خامنہ ای کے ترجمان ماہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے ہے۔

مزید خبریں :