Time 05 جولائی ، 2024
جرائم

فیصل آباد: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار شخص کے اہلخانہ کا پولیس پر پتھراؤ، 4 اہلکار زخمی

فیصل آباد: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار شخص کے اہلخانہ کا پولیس پر پتھراؤ، 4 اہلکار زخمی
پولیس نے رحمے شاہ کے علاقے سے اقبال نامی شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا/ فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے رحمے شاہ میں ایک شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کرنے پر مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کردیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی پولیس نے رحمے شاہ کے علاقے سے اقبال نامی شخص کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر اس کے اہل خانہ نے دیگر افراد کے ہمراہ ماموں کانجن روڑ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کے پہنچنے پر مظاہرین نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہنگامہ آرائی پرپولیس کی مزید نفری طلب کی گئی جس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا جب کہ ہنگامہ آرائی کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :