Time 05 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2344 ڈالر فی اونس ہے/ فائل فوٹو

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1100 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار534 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2344 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2364 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :