Time 06 جولائی ، 2024
جرائم

مٹیاری سے اغوا ہونے والا ہندو تاجر 16 روز بعد کشمور کے کچے سے بازیاب

مٹیاری سے اغوا ہونے والا ہندو تاجر 16 روز بعد کشمور کے کچے سے بازیاب
فوٹو: سوشل میڈیا

ضلع مٹیاری سے اغوا ہونے والے ہندو تاجر نریش کمار کو 16 روز بعد کشمور کچے کے علاقے غوث پور سے بازیاب کروالیا گیا۔

ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو کے مطابق حیدرآباد اور مٹیاری پولیس نے کشمور کچے میں مغوی اور اغوا کاروں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کیا۔

ڈی آئی حیدرآبد نے بتایا کہ اس دوران پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا تاہم ڈاکو پولیس فائرنگ کے باعث مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ نریش کمار کو 21 جون کو مٹیاری کے علاقے سیکھاٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :