Time 06 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں
انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شیف کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے/ فائل فوٹو

پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں۔

شیف ناہید انصاری  نے مختلف مارننگ شوز اور کوکنگ شوز میں کھانوں کی تراکیب اور ٹوٹکوں سے عوام کے دلوں میں گھر کیا۔

ناہید انصاری کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ان کے انتقال کی خبر ایک نجی ٹی وی شو کی میزبان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔

انتقال کی خبر کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور شیف  کے چاہنے والوں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :