Time 06 جولائی ، 2024
کھیل

کینسو اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کینسو اوپن اسکواش: پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اشعب عرفان نےکوارٹر فائنل میں میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئز کو 3 -2 سے ہرایا/ فوٹو جیونیوز

پاکستان کے اشعب عرفان کینسو اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

اشعب عرفان  نےکوارٹر فائنل میں  میکسیکو کے جارج لوئیس ڈومینگوئز کو 3 -2 سے ہرایا۔ 

اشعب عرفان نے 2۔0 کے خسارے سے کم بیک کیا اور 11-8،  12-10،  4-11،  2-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے احسن ایاز کو کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی ، احسن ایاز کو کینیڈا کے لیام موریسن نے ہرایا۔

کوارٹر فائنل میں احسن ایاز  2-1  ایک کی برتری لینے لے بعد 3 ۔ 2  سے ہارگئے۔

واضح رہے کہ امریکا میں جاری کینسو اوپن کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالر ہے۔

مزید خبریں :