Time 06 جولائی ، 2024
کھیل

ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا فارمولا بتادیا

بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا فارمولا بتادیا۔

بھارتی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل جیتے ہی ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

ویرات کوہلی نے فائنل میچ میں اہم اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا، انہیں فائنل میں بہترین پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

اب ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا فارمولا بتادیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں کہاکہ ’میں کردوں گا‘ کے گھمنڈ سے شاید پرفارمنس خراب ہوگئی تھی۔

ان کا کہناتھاکہ جب اس گھمنڈ کو خود سے دور کیا تو کھیل نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں ان کا مان رکھ لیا۔

مزید خبریں :