Time 06 جولائی ، 2024
پاکستان

چوہدری شجاعت کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان

چوہدری شجاعت کا  آپریشن عزم استحکام کی حمایت اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے سربراہ  چوہدری شجاعت حسین نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملک کودہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنےکے لیے آپریشن عزم استحکام ضروری ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ  قیام امن کے لیے پاکستان اور افغانستان کو روابط بڑھانےکی ضرورت ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی کاوشوں سے جیتی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :